کراچی (اسٹاف رپورٹر)جاپانی قونصل جنرل کراچی نے ٹوکیو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جمعرات، 12 جون 2025 کو جامعہِ کراچی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب "ریڈ جاپان پروجیکٹ" کے تحت32 کتب کے عطیے کے موقع پر منعقد ہوئی، جو ٹوکیو فاؤنڈیشن کا ایک ثقافتی اقدام ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں جاپان کی بہتر تفہیم کو فروغ دینا ہے۔یہ کتب جاپانی قونصل جنرل کراچی، ہاتوری مسارو نے ٹوکیو فاؤنڈیشن کی جانب سے جامعہِ کراچی کو باقاعدہ طور پر پیش کیں۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل ہاتوری نے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدامات جاپان اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔