کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بدھ کو پورٹ اصلاحاتی حکمت عملی کے تحت ویسٹ وہارف میں 893مربع میٹر قیمتی زمین واگزار کرالی ہےواگزار کی گئی زمین میں دو پلاٹوں کا قبضہ چھڑایا گیا جبکہ ایک پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں اعلامے کے مطابق یہ آپریشن کے پی ٹی انتظامیہ کی جانب سے نہایت منصوبہ بندی اور احتیاط کے ساتھ انجام دیا گیا، جو بندرگاہ کے اثاثوں کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مضبوط، موثر بحری ڈھانچے کے قیام کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔