کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2025 ء اور بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2024 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 96 طلبہ شریک ہوئے،82 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 14 طلبہ ناکام قرارپائے۔