• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کو اختیارات و وسائل منتقل کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات ووسائل منتقل کیے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، کراچی میں بجلی وپانی،سڑکوں کی خستہ حالی،ٹرانسپورٹ اور تعلیم سمیت بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنا وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی ذمہ داری ہے۔عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے، اہل غزہ وفلسطین کی حمایت وعوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ حکمرانوں نے ہر شعبہ میں ظلم اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،حقوق کراچی مہم کو از سر نو منظم اورتیز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان وطلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ سے امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مدثر انصاری، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید،سیکرٹری ضلع عبد الحنان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔



شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید