• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہفتہ طلباء کی بھرپور سرگرمیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز) کے ویژن اور خصوصی احکامات کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی کے زیر اہتمام جامعہ میں اسٹوڈنٹس ویک سمر گالا (ہفتہ طلباء) 2025ء کی سرگرمیاں جاری ہیں اور جمعہ 13جون کو آخری روز گالا اور فیئرویل ڈنر منعقد ہوگا۔ ہفتہ طلباءکے پہلے روز کا باضابطہ افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی ائیر کموڈور (ر) سید انجم اصغر زیدی (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی انجینئر صدام علی کھچی اور جامعہ کے دیگر عہدیدار اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پہلے روز نعت خوانی کا مقابلہ ہوااور اسپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب ہوئی ، دوسرے روز اسپورٹس ڈے میں والی بال ، ٹیبل ٹینس ، لڈو ، شطرنج کے مقابلے ہوئے جبکہ تیسرے روز کارنیول ڈے منایا گیا، اوپن مائیک ، انعام گھر کی سرگرمیاں منعقد ہوئیں اور مودی ڈے بھی منایا گیا۔