کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 نوجوانوں کےجاں بحق ہونے سے متعلق ڈی آئی جی ٹریفک کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری اور بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانہ کی حدود نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب واٹر ٹینکرسے حادثے میں موٹر سائیکل سوار2نوجوان20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان جاں بحق ہو گئے تھے ڈی آئی جی ٹریفک کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم نے ٹریفک حادثے سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی،کے راٹ کی ٹیم نے واقعے کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی ہے۔