• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت کا الزام، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے ملتان کی درخواست ضمانت مسترد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایک کروڑ روپے رشوت وصول کرنے کے مقدمہ میں ملوث فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل)سید حسن شاہ ہمراہی ملزم حنان عرف ہنی شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی  اور کہا ہے کہ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، انہوں نے رشوت وصولی کیلئے گاڑی فروخت کرنے پر مجبور کیا، اس کیس کے مرکزی کردار ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فخرالدین ابھی تک روپوش ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جارہی ہے، ملزمان کے وکلاء نے گزشتہ روز سینٹرل کورٹ ملتان کے سپیشل جج جلیل احمد کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل کورٹ ملتان نے بہاولپور کیمپ میں بدھ کے روز کی۔ان پر مبینہ طورپر سائبر کرائمز میں ملزمان کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔
ملتان سے مزید