• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان سمیت مختلف علاقوں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں واٹر پلانٹس، سویٹس اینڈ بیکرز، آئس فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 40کلو زائداالمیعاد اشیاء تلف، خانیوال میں ٹک شاپ کی اصلاح تک پروڈکشن بندکردی گئی، تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیکری کو باسی بریڈ کی موجودگی، فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے پر 50ہزار، حافظ جمال روڈ پر خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک کے استعمال پر سویٹس اینڈ بیکرز کو 15ہزار، ایم ڈی اے چوک پر ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات، پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر 20ہزار، بستی شریف پور میں آئس فیکٹری کو پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے، ٹوٹے اور آلودہ بلاکس کا استعمال کرنے پر 25ہزارجبکہ شاہ شمس پارک میں ٹک شاپ کو ایکسپائری کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، اسی طرح گلشن کراچی ٹاؤن جہانیاں میں پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی، خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک کے استعمال پر پٹرول پمپ ٹک شاپ کو اصلاح تک بند کردیا گیا،اس کے علاوہ ٹی چوک عبدالحکیم میں ریسٹورنٹ اور سویٹس اینڈ بیکرز کو ایکسپائری اشیاء کی موجودگی پر 20،20ہزار روپے، جہانیاں بائی پاس، شادمان ٹاؤن فضل پارک روڈ اور عطاء ٹاؤن جہانیاں میں 3واٹر پلانٹس کو پانی کی سٹوریج کیلیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال، بوتلوں پر جعلی برانڈنگ کرنے پر 62ہزار روپے ،ریلوے پھاٹک میلسی میں سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور رنگ کاٹ کا استعمال کرنے پر 10ہزار، ملتان روڈ میلسی میں آئس فیکٹری کو آلودہ بلاکس کا استعمال کرنے،پروڈکشن ایریا میں جنک مٹیریل جمع ہونے پر 12ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید