کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا اے سی سریاب سعد کلیم ظفر نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد ‘ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک پر کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا ۔