کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی ادویات کی خریداری کے عمل میں ناکامی اور فنڈز کے استعمال میں کوتاہی کے الزام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر محمد اسماعیل میروانی کوعہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 19 کے ڈاکٹر میر محمد یوسف خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے۔