• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ پر اندھی گولی لگنے سے نوجوان زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ پر اندھی گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے سینئر نائب صدر نظرمحمد بلوچ کا بیٹا محمد سمیع اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جار ہا تھا برما ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔