• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری، شہری موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 14موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ، اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،12افراد سے جھپٹامار کران کے موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 2موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ رابری کی وارداتیں تھانہ شہزاد کالونی ، کھنہ اور تھانہ سہالہ کے علاقوں میں ہوئیں ۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چاکرہ میں2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر افضل محمود سے2 لاکھ روپے اور جاوید سے 6 ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مصریال روڈ پر2موٹرسائیکل سوار خرم بھٹی کی دکان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر جمال احمد سے موٹر سائیکل ،موبائل فون ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد میں 2ملزمان صابر اور اس کے دوست کونین حسن سے گن پوائنٹ پر 5ہزار چھ سوروپے، موبائل ، گھڑی اور موٹرسائیکل چھین کرلے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں بھی شہری اسلحہ کی نوک پر 6 موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید