• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدید لہر جاری، جڑواں شہروں میں آج سے بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقے پچھلے کئی روز سے گرمی کی شدید لہر کے زیر اثر ہیں ۔بدھ کے روز بھی دن بھر لو چلتی رہی ۔محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کی شام، رات سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے تاہم آج دن کو بھی موسم شدید گرم رہے گا ۔ شدید گرمی میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ (صبح 11 سے شام 4 بجے تک) کے دوران براہ راست سورج کی روشنی سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر ، جیکب آباد49، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور، ملتان ، مظفرآباد میں 45ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔
اسلام آباد سے مزید