راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اپنے رپورٹر سے) گندم منڈی میں گودام پرچھاپہ مار کر980کلوگرام ملاوٹ شدہ غیرمعیاری سرخ مرچ برآمد کرلی گئی ، تھانہ گنج منڈی کوحافظ عاقب حبیب اسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفسیر نے بتایاکہ مقامی پولیس کی موجودگی میں عامر دلاور کےگودام کو چیک کیا گیا۔دوران چیکنگ موقع پر موجود 980کلو لال مرچ پاوڈر کو ضبط کر لیا گیا ۔ لیبارٹری سے سیمپل کی تجزیاتی ر پورٹ مطابق پسی ہوئی لال مرچ کے سمپل ملاوٹ شدہ غیر معیاری اور ان میں رنگ کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی ۔