• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل سجاد حسین آبائی علاقہ میں سپردخاک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین کو آبائی علاقہ جھنگی دائم تھانہ چونترہ ضلع راولپنڈی میں سپردخاک کردیاگیا،اس سے قبل جمعرات کی صبح ان کینماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، افسران و جوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ کانسٹیبل سید سجاد حسین گزشتہ رات صدر واہ کے علاقہ میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گئے، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو بھی ہلاک ہوا جو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا۔
اسلام آباد سے مزید