• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم از کم اجرت کا زبانی اعلان بھی وفاقی بجٹ سے غائب ہوگیا، ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کہ بجٹ کھوکھلے الفاظ کی داستان کے سوا کچھ نہیں ، عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جوکچھ کسی مدمیں میسر تھا وہ بھی لے لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے جو کہاکہ وہ عام آدمی پر نافذ کردیاگیا مگر جن اصلاحات کی جانب متوجہ کیا اس پر گزشتہ مالی سال میں کوئی توجہ نہ دی گئی اورمراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس چھوٹ دی جاتی رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دیہاڑی دار مزدور کیلئے کم از کم اجرت کا زبانی اعلان بھی وفاقی بجٹ سے غائب ہوگیا ۔
اسلام آباد سے مزید