• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین سے کہوں گا کتابیں اٹھا کر اسلام آباد آئیں، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین سے کہوں گا کتابیں اٹھا کر اسلام آباد آئیں جنگ میں حکومت اپوزیشن ایک تھی معاشی فرنٹ پر بھی ہم علی امین سے کہیں گے کہ آئیں اور بیٹھیں ,سولر پر ٹیکس مقامی صنعت کے فروغ کے لئے ہے،رکنِ اقتصادی مشاورتی کونسل وزیرِاعظم سلمان احمد نے کہا کہ جن محکموں کی ضرورت نہیں انہیں ضم ،ختم یا منتقل کیا جا رہا ہے۔ رائٹ سائزنگ کا بنیادی مقصد عوام کا ٹیکس بچانا ہے، میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ہتھیار لے کر اسلام آباد آئیں گے اور ہم پر گولی چلے گی تو ہم بھی گولی چلائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے علی امین گنڈاپور کو میٹنگ میں ذمہ دار اور معقول شخص قرار دیا اور کہا کہ ان کا متنازع بیان صرف تحریک انصاف کے کارکنوں اور عمران خان کو پیغام دینے کے لیے تھا۔ بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سولر پر ٹیکس مقامی صنعت کے فروغ کے لیے ہے۔ ایف بی آر میں سائیڈ لائن لابیز کی جانب سے وی لاگز کرائے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید