• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر تقرری، حکومت اپوزیشن میں پیش رفت نہ ہو سکی

اسلام آباد ( طاہر خلیل )نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملے میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور معاملات صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ تک محدود ہیں،کسی فریق نےنام تجویز نہیں کئے ،پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے پروسیس پر کام شروع نہ ہو سکا،حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے نام تجویز نہیں کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید