• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتی رہے گی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے، موجودہ پنجاب حکومت کا رویہ متکبرانہ اور اس کی سیاست حق تلفیوں پر مبنی ہے، پنجاب حکومت نفرت اور تقسیم در تقسیم کی سیاست کو ہوا دینے لگی ہے، جو افسوسناک امر ہے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم نے بلدیاتی اداروں کی بات کی کیا یہ غلط کہا؟ کیا بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ آئین کے خلاف ہے یا پھر پنجاب میں عوام کو ان کا بنیادی حق دلانا جرم ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے، اور ہم صرف سندھ تک محدود نہیں، پنجاب میں ہماری بھرپور سیاسی موجودگی ہے، ہمارے کارکن آج بھی گلی محلوں میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید