• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین پارلیمان کیلئے 70 ارب 80 کروڑ کے فنڈز، کیش رقوم نہیں، عوامی بہبود کے منصوبے حکومت کو پیش کرینگے

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) حکومت نے نئے بجٹ میں اراکین پارلیمان کیلئے 70ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ارکان پارلیمان اپنے حلقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،پینے کے پانی کی فراہمی ، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں کے منصوبوں پر یہ رقم خرچ کر سکیں گے ۔ ارکان پارلیمان کو کیش رقوم نہیں ملیں گی وہ مختص فنڈز کے عوامی بہبود کے منصوبے حکومت کو پیش کریں گے ،حکومت خود ان منصوبوں کو مکمل کرے گی تاکہ کسی بھی مرحلے پر کرپشن نہ ہو سکے ۔
اہم خبریں سے مزید