• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ IMF کی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا مسترد کرتے ہیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی، بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرآئے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یہ IMFکی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا جوعوامی مفادات کے متضاد بجٹ ہے ماچس سے لیکر کھانے پینے اور ادویات سمیت تمام اشیائے ضروریہ پر ٹیکس لاگو کردیا گیا، بھاری ٹیکسوں تلے دبے عوام کی زندگی مزید تلخ ہو جائیگی مہنگائی جس نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کیا ہے اس بجٹ کی منظورِی کے بعد مہنگائی کا وہ طوفان آئیگا جس سے غریب جنکی تعداد 44 سے 50فیصد غربت کی لکیر سے نیچے تھی وہ بڑھ کر60فیصد سے بھی زائد ہو جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید