• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ، اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات، سرمائے میں 226 ارب روپے اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بجٹ 2025نے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کئے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100انڈیکس ایک لاکھ 24ہزار کی نفسیاتی حد کو بھی عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 226 ارب روپے کا بڑا اضافہ ہوا 60فیصد شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بجٹ میں بڑے ٹیکس اقدامات نہ ہونے پر مثبت ردعمل ظاہر کیا جس کے باعث بدھ کو شئیرز کی خرید و فروخت میں زبردست تیزی دیکھی گئی دن کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 2328 پوائنٹس کے اضافے 124,352.68 کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جبکہ 729پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 37ہزار 631پوائنٹس پر آگیا مارکیٹ سرمائے میں 226 ارب 27 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ سرمائے کی مالیت 14994 ارب 45 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید