• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس گریڈ 21 کی نئی آسامی پر طارق کوریجہ کی تعیناتی

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 21کی چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس ( سی سی ایم اے) جی ایچ کیو راولپنڈی کی نئی آسامی کی منظوری دے دی گئی ہے، جی ایچ کیو راولپنڈی میں سی سی ایم اے کی پوسٹ پر تعینات پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر طارق محمود کوریجہ کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ڈپٹی آڈیٹر جنرل/ چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (جی ایچ کیو) تعینات کر دیا گیا ہے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس جی ایچ کیو کی گریڈ 21 آسامی کی منظوری دی ہے، اس سے قبل جی ایچ کیو میں گریڈ 20 کی چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کی آسامی کو ختم کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید