راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کل سے پنجاب بھر میں دفعہ144کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام، نہروں، دریاؤں، ڈیموں میں نہانے اور جانوروں کے فضلے کو مین ہولز میں پھینکنے پرپابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی کے تناظر میں دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے۔ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پابندی کا اطلاق بدھ 27مئی سے منگل 2جون تک ہو گا۔