• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافر کابیگ چوری ہو گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافر کا بیگ چوری ہو گیا، تھانہ ائرپورٹ کو مشتاق احمد نے بتایا کہ میں اور میری بیوی نجی ائیر لائن سے اسلام آباد آئے، ارائیول ہال میں پہنچے جہاں میں واش روم میں چلا گیا اور جانے سے پہلے میں نے واش روم کی بیک سائیڈ پر ایک چھوٹا سا بیگ رکھا جس میں میرے 2پاسپورٹ، شناختی کارڈ، 300یورو اور موبائل تھا، واش روم سے واپس آیا تو بیگ موجود نہ تھا۔
اسلام آباد سے مزید