راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)8سالہ بچہ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا،تھانہ صادق آباد کو محمد فاروق نے میرا بیٹا انس معاویہ بعمر 8سال کرنل یوسف کالونی میں گھر سے سیپارہ لینے کے لئے دکان پر گیا،کچھ ہی دیر بعد ہمارے ہمسائے محمد رافع نے بتایاکہ آپ کے بیٹے انس معاویہ کو ایک تیزرفتار کیری ڈبے نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیاہے ،میں اور میرا بیٹا حذیفہ گلی میں پہنچے تو وہاں گلی میں میرابیٹا انس معاویہ خون میں لت پت پڑا تھا جس کوہم اٹھاکر ہسپتال لے گئے۔