راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کوتین سال بعدگرفتار کرلیاگیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا،وہ جولائی 2023 سے پولیس کو مطلوب تھا، صدر بیرونی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔