• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی انٹرمیڈیٹ امتحانات، چھ اُمیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے گورنمٹ بوائز ہائی خیابانِ سرسید، راولپنڈی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک بیلی خان گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن چک بیلی خان، کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن چک بیلی خان میں دو امیدوارہ نقل کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑی گئیں جن کے خلاف فوری کیس رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ میاں شہباز شریف ایسوسی ایٹ کالج خیابان سرسید سے دو امیدوار، گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی (سینٹر اے) سے ایک امیدوار جبکہ گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول جہلم سے ایک امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے۔
اسلام آباد سے مزید