• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے ایک کلو140گرام چرس ،5لیٹر و 6بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیاگیا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز ، کہوٹہ ، مورگاہ، گنجمنڈی، راتہ امرال ، پیر ودھائی اور واہ کینٹ کے علاقوں میں کی گئیں،قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے ایک شہری کو قتل کردیاتھا جبکہ ایک اور کیس میں اس نے خنجر کے وار سے دوسرے شہری کو زخمی کیا تھا، مقدمات اپریل اور مئی 2026میں درج کئے گئے تھے،بنی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید