• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،ایف آئی اے کے انسپکٹر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی عبدالرحمان محمد عارف نے چالان اور بروقت سپرداری رپورٹ جمع نہ کرانے پر ایف آئی کے انسپکٹر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا، ایف آئی اے نے رواں برس پندرہ فروری کو کمبوڈیا سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لیتے ہوئے سامان قبضے میں لے لیا تھا بعدازاں ملزمان کی ضمانت ہوگئی لیکن تفتیشی افسر کئی ماہ سے مقدمے کا چالان اور قبضے میں لئے گئے سامان کی سپرداری رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کر رہا تھا۔
اسلام آباد سے مزید