راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آستانہ پرسپیکر لگاکر تقریرکرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ آراے بازار کو ڈی ایف سی محسن نوازنے بتایاکہ اطلاع ملی کہ سواں کالونی غازی آباد میں سپیکر وائیلیشن ہورہی ہے ،جواطلاع پاکر موقع پر پہنچاتو آستانہ سائیں عثمان نزد سواں کالونی غازی آباد میں محمد عثمان نذر نامی شخص سپیکر لگاکر اونچی آواز میں کوئی مذہبی تقریر کررہاتھا، جس کی آوازیں باہر آرہی تھیں ،جس کی وجہ سے علاقہ میں مذہبی کشیدگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔