راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فاروق اعظم روڈ پر حشمت علی کالج کے سامنے واقع ڈھوک علی اکبر میں ایک منزلہ مکان کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی 4ہنگامی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور آگ پر مکمل قابو پا لیا۔