راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بسوں کے لئے کروڑوں روپے مالیت کے بنائے گے بس اسٹاپ پر نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کر کے وزیر اعلی پنجاب کی تصاویر بھی پھاڑ دی ہیں۔ راول روڈ، ٹیپو روڈ، لیاقت باغ،مری روڈ، اصغر مال، ڈبل روڈ،صادق آباد، پیرودہائی اور گنجمنڈی سمیت مختلف علاقوں الیکٹرک بسوں کیلئے بس اسٹاپ بنائے گے ہیں۔ جن پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تصاویر بھی آویزاں تھیں۔ نامعلوم افراد نے 49کے قریب بس اسٹاپ پر سائن بورڈ اور تصاویر کو نقصان پہنچایا ہے۔ راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام چلائی جا رہی ہیں۔ چار روٹ آپریشنل ہیں۔ بس اسٹاپ پر توڑ پھوڑ کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔