ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے ماہانہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں ملتان ریجن کے تمام افسران ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن چوہدری عبدالحمید،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ظہیر خان شیروانی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد قذافی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ارشد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر سرفراز سمیت دیگر نے شرکت کی ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بشارت نبی نے خانیوال لودھراں وہاڑی ملتان کے تمام عدالتی چالان اور درخواستوں پر تفصیلی بریفنگ لی اور تمام آفسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام درخواستوں اور انکوائریز کو جلد از جلد میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ۔