• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن کا قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ریلوے ملتان ڈویژن کا قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن کلومیٹر نمبر180تا181سمہ سٹہ - امروکا سیکشن نزد ریلوے اسٹیشن بہاول نگر ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیاگیا۔آپریشن میں فاروق احمد تھانہ ریلوے پولیس بہاول نگر ,محمد اظہر ریلوے بہاول نگر، محمد عباس ریلوے بہاول نگر,ملازمان ضلع پولیس تھانہ سٹی بہاول نگر و نفری ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمان نے حصہ لیا آپریشن میں30مرلے کمرشل اراضی مالیتی90لاکھ روپے واگزار کروائی گئی ۔
ملتان سے مزید