ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) نے فنانس بل 2025-26میں ان لینڈ ریونیو افسران کو کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، چیف فنانشل آفیسرز اور دیگر کارپوریٹ عہدیداروں کو گرفتار کرنے کے مجوزہ اختیارات دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ایوان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے اس اقدام کو پاکستان میں کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اختیارات صرف ہراسانی، بلیک میلنگ، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا دروازہ کھولیں گے۔