کراچی (افضل ندیم ڈوگر)حادثےکا شکار ایئر انڈیا کا بوئنگ 8-787 طیارہ 2 گھنٹے قبل ہی پرواز اے آئی 423 کے طور پر دہلی سے احمد آباد پہنچا تھا اور اس دوران مسافر آکاش وٹسا نے طیارے میں بدانتظامی اور معمول سے ہٹ کر چیزیں دیکھیں جس کی ویڈیو بھی بنائی تاکہ ائیر انڈیا سے شکایت کر سکے۔ ویڈیو میں آکاش نے بتایا کہ ٹیکسی سے قبل جہاز کا اے سی کام نہیں کر رہا، ہمیشہ کی طرح ٹی وی اسکرینیں بھی کام نہیں کر رہیں، یہاں تک کہ لائٹ بھی نہیں چل رہی۔