اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہےکہ حجاج کرام ارضِ مقدس میں پاکستان کے سفیر ہیں، اپنے بہترین اخلاق سے ملک کا مثبت چہرہ روشن کریں اور سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول اور قوانین کی سختی سے پاسداری کریں۔ مناسکِ حج کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر پاکستانی عازمین کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے عازمین کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد دیتے ہوئے وطنِ عزیز کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔