اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر تعینات کسٹم کے متعد د افسران کا کرپشن ، اسمگلنگ میں سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دستیاب دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کی گئی انکوائریوںمیں گزشتہ 3برسوں کے دوران محکمہ کسٹم کے 23افسران رشوت خوری، کرپشن ، سمگلنگ میں سہولت کاری اور دیگر معاملات میں ملوث پائے گئے جس پر ایف بی آر کی جانب سے انہیں ملازمت سے برطرفی ، معطلی ، جبری ریٹائر منٹ ، جرمانوں کی سزائوں کے علاوہ دیگر تادیبی کارروائیاں کی گئی ہیں ، سال 2023سے سال 2026کے دوران کسٹم کے گریڈ 17کے تین افسران ،گریڈ 16 کے 15 افسران اور گریڈ 5 کے 5 اہلکار شامل رہے جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 کے افسران میں لاہور ائرپورٹ پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدقتم نذر علی، کلکٹریٹ آف کسٹم ائر پورٹ لاہورمیں تعینات سپرینٹنڈنٹ مرزا محمد عمران اور کراچی ائر پورٹ پر تعینات پرنسپل آپریز یز فضل کریم شامل ہیں