• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگلنگ ختم؛ ایران سے تجارت قانونی، گیس پائپ لائن پر تعمیر مکمل کی جائے، حافظ نعیم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) مر کزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد کھولی جائے، اسمگلنگ ختم کرکے ایران سے تجارت کو قانونی شکل دی جائے اور پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر تعمیری کام مکمل کیا جائے۔ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کرے گی، بلوچستان کے عوام اور تاجر اپنے حق کے لیے ہڑتال کی مکمل حمایت کریں۔ بدل دو نظام کے عنوان کے تحت ہونے والے جلسہ سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، نائب امیر صوبہ مولانا عارف دمڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریزنورالدین غلزئی قاری امداداللہ مولانا عبدالناصر شہاب زئی امیرضلع ژوب فہدخان مندوخیل،امیرضلع شیرانی عبداللہ شاکر حفظ الرحمان مندوخیل نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چمن کے مقام پر اور افغانستان سے ملحقہ دیگر مقامات پر ملحقہ سرحد کھولنے کے لیے دونوں اطراف کے قبائل اور تاجروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور سرحدی تجارت کے لیے زون تشکیل دیا جائے، امن عامہ اور راہداری کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری قبائل کے سپرد کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید