• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پابندیاں، تیسرے سال بھی غزہ کے مسلمان حج سے محروم

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی پابندیاں، تیسرے سال بھی غزہ کے مسلمان حج سے محروم، جنگ و سرحدی بندش نے3ہزار فلسطینیوں کے خواب توڑ دیے، تین برسوں میں 10ہزار سے زائد حج سے محروم، متعدد فلسطینی خاندان خیموں و تباہ شدہ گھروں میں موبائل پر خانہ کعبہ مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہو رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے رہائشی مسلسل تیسرے سال بھی فریضۂ حج کی ادائیگی سے محروم رہ گئے ہیں کیونکہ اسرائیل نے غزہ سے باہر جانے کے تمام اہم راستے بند کر رکھے ہیں۔ 65 سالہ حنان الہمس، جو 2024 میں حج کے لیے منتخب ہوئی تھیں، نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی جنگ میں ان کا بیٹا شہید ہوگیا، گھر تباہ ہوگیا اور اب وہ اس مقدس سفر سے بھی محروم ہیں جس کا برسوں سے انتظار تھا۔ غزہ کی وزارتِ اوقاف کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں دس ہزار سے زائد فلسطینی حج ادا نہیں کر سکے جبکہ کم از کم 71 ایسے افراد جنگ کے دوران جاں بحق ہوگئے جو حج کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہو چکے تھے۔
اہم خبریں سے مزید