• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم، پہلی بار دستخط کرنا اب اختیاری قرار

اسلام آباد (آئی این پی)شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم، پہلی بار دستخط کرنا اب اختیاری قرار ، درخواست گزار دستخط نہ کرے تو شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ این اے درج کیا جائے گا۔قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کے اجرا سے متعلق نئے قواعد جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق پہلی مرتبہ شناختی کارڈ کیلئے درخواست دیتے وقت دستخط کرنا اختیاری قرار دیا گیا ہے، اگر درخواست گزار دستخط نہ کرے تو شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ این اے درج کیا جائے گا۔ نادرا کے مطابق شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ انگوٹھے کے نشان یا کسی دوسرے نشان کی پرنٹنگ بھی نہیں کی جائے گی جبکہ جعل سازی کے خدشات کے پیش نظر انگوٹھے کے نشان کی تصویر سے بھی گریز کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید