• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے 86دن بعد، عراق سے پاکستان کی براہ راست پروازوں کا آغاز

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے 86دن بعد عراق سے پاکستان کی براہ راست پروازوں کا اغاز ہوگیا ہے۔ بغداد سے عراق ایئر کی پہلی پرواز آئی اے 409 مسافروں کو لے کر رات گئے کراچی پہنچی۔ کراچی سے عراق ایئر کی پرواز آئی اے 410 بغداد کیلئے روانہ ہوئی۔ اس روٹ کی پرواز آخری پرواز 28 فروری کو بغداد سے براہ راست کراچی پہنچی تھی جبکہ پرواز آئی اے 409 آخری بار 15 فروری کو کراچی آئی تھی۔ یہ پرواز 2 اور 3 مئی کو بھی شیڈول پر تھی مگر منسوخ کر دی گئی تھی۔ عراق ایئر بغداد سے بھی اسلام اباد کیلئے بھی جلد پرواز اپریٹ کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید