• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’صومالی لینڈ‘‘ خطے کا مقبوضہ بیت المقدس میں مبینہ ’’سفارتخانہ‘‘ کھولنے کا اقدام ناقابلِ قبول

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان، مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن کے وزرائے خارجہ نے نام نہاد “صومالی لینڈ” خطے کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مبینہ ’’سفارت خانہ‘‘ کھولنے کے غیر قانونی اور ناقابلِ قبول اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان میں ان ممالک نے اپنے مشترکہ علامیہ میں کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت پر براہِ راست حملہ ہے۔ وزرائے خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی صورتحال کو مضبوط کرنے یا بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی کسی بھی ادارے یا انتظام کو جواز فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے یکطرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید