کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) 12دن گزرنے کے باوجود جعلی دواؤں کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 12دن قبل جب ریڈ کیا گیا تو سرکل کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی نے بلند بانگ دعوے کیے تھے اور انکشاف کیا تھا کہ 21 افراد کو حراست میں لیا گیا جو جعلی ادویات اور سرکاری ادویات کی فروخت کا دھندا کر رہے تھے۔