کیف(اے ایف پی) روس کی یوکرین پر قیامت خیز بمباری، چار افراد ہلاک ،جوہری صلاحیت کے حامل اوریشنک میزائل کا بھی استعمال ،یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 600ڈرون اور90میزائل استعمال کیے،یورپی رہنماؤں نے روسی حملوں کو مایوسی قرار دے دیا، یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ روس مکمل طور پر پاگل ہوچکا ہے ۔روس نے اتوار کو کیف پر شدید بمباری کی جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ماسکو نے چار سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران اپنی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک میں جوہری صلاحیت رکھنے والا ہائپرسونک ”اوریشنک“ میزائل بھی استعمال کیا۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نےسوشل میڈیا پیغام میں روس کو ” پاگل“ قرار دیا۔