• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارخور پاکستان کی پہچان اور قومی وقار کی علامت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ مارخور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارخور پاکستان کی پہچان، قدرتی حسن اور قومی وقار کی علامت ہے، جبکہ اس کا تحفظ ہماری جنگلی حیات، ماحول اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ناگزیر ہے ۔غیر قانونی شکار، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی مسکن کی تباہی مارخور کیلئے بڑے خطرات ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، سندھ حکومت جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مارخور صرف قومی جانور نہیں بلکہ پاکستان کی طاقت، استقامت اور قدرتی ورثے کی علامت بھی ہے قدرتی حیات کے تحفظ سے سیاحت، مقامی معیشت اور ماحولیاتی توازن کو فروغ ملتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید