• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار محمد یوسف کا طوافہ صرف کمپنی ’’رواف منیٰ‘‘ کے مرکزی دفتر اور منٰی مکاتب کا تفصیلی دورہ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے طوافہ صرف کمپنی "رواف منی" کے مرکزی دفتر اور منٰی مکاتب کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حج 2026ء کے دوران پاکستانی حجاج کرام کے لیے منٰی کے خیموں میں فراہم کردہ رہائشی و دیگر سفری سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ایک عظیم سعادت ہے اور امسال 23 ہزار پاکستانی حجاج کرام رواف منی کے زیر انتظام مناسکِ حج ادا کر رہے ہیں، لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ کمپنی پاکستانی ضیوف الرحمن کا بھرپور اور مثالی خیال رکھے گی۔
اہم خبریں سے مزید