عارف والا(نامہ نگار)عارف والا سے تعلق رکھنے والا وطن کا ایک اور جوان وطن پر قربان، فوجی جوان کوئٹہ دھماکے میں شہید نماز جنازہ نواحی گاؤں 48ای بی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیگی، پاک فوج کا جوان عبدالحفیظ ولد عبد المجید جٹ کوئٹہ ڈیوٹی پر تعینات تھا جو گزشتہ روز ہونے والے ٹرین خود کش دھماکے میں وطن پر قربان ہو گیا، شہید فوجی جوان کی میت ان کے آبائی گاؤں 48 ای بی میں لائی جائیگی جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ کے بعد شہید کی تدفین کی جائیگی ۔