کراچی(افضل ندیم ڈوگر) حادثے کا شکار ائیر انڈیا کی پرواز کا مسافر پرتیک جوشی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ لقمہ اجل بن گیا. پریتک جوشی گذشتہ 6 سال سے لندن میں سافٹ ویئر انجینئر کی نوکری کر رہا تھا۔ وہ اپنی بیوی اور تین بچوں کو بھی اپنے ساتھ لندن لے جانے کیلئے احمد آباد آیا۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس نے اپنی نوکری چھوڑ دی اور مستقبل کے لیے برطانیہ منتقل ہو رہے تھے وہ ایئر انڈیا کی پرواز سے لندن جا رہے تھے کہ حادثے میں پرتیک ان کی بیوی اور تینوں بچے موت کا شکار ہوگئے۔ زیر نظر تصویر ان کی اسی پرواز کی ہے جو انہوں نے جہاز میں بیٹھ کر اپنے رشتہ داروں کو بھیجی تھی۔